اس موقع میں گلبرگہ سے تشریف لائے مہمان مقرر نے علاقائی زبان کنڑا میں برادران وطن سے خطاب کرتے ہوئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت بیان فرمائی۔
اس اجلاس کی سب سے اہم خصوصیت یہ رہی کہ برادران وطن کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے متعلق سوال و جواب کا سیشن رکھا گیا، جس میں کئی احباب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے متعلق سوالات کیے جس کو مہمان مقرر ضیاء اللہ نے نہایت خوش اسلوبی سے جواب دیا۔
اس موقع پر وشواناتھ برادران وطن نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے ہمیں نبی کریم کی حیات سے متعلق کافی معلومات حاصل ہوئی ہے، جس کے لئے ہم جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اس موقع پر بدرازماں امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شاخ یادگیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے تحت 23 اکتوبر سے 5 نومبر تک سیرت مہم چلائی جا رہی ہے، اسی کے تحت آج برادران کے لئے سیرت کا خصوصی پروگرام رکھا گیا ہے۔
اس پروگرام کو رکھنے کا واحد مقصد ہے کہ برادران وطن میں لوگوں تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے متعلق معلومات پہنچے۔
مزید پڑھیں:
یادگیر:مدرسہ کمپیوٹرایجوکیشن سنٹرکا افتتاح
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بتائے گئے احتیاطی اقدامات کو عمل میں لاتے ہوئے اس پروگرام میں ماسک سنیٹیزر اور سماجی فاصلے کا بہت ہی بہتر طریقے سے خیال رکھا گیا۔