پولیس کے مطابق ان تینوں طلباء نے پلوامہ حملے کی پہلی برسی کے موقع پر ایک ویڈیو بنایا تھا جس میں وہ مبینہ طور پر 'پاکستان زندہ باد'، 'ہم آزادی چاہتے ہیں' اور 'فری کشمیر' کے نعرے لگا رہے ہیں'۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تینوں طلباءکو گرفتار کیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا کہ ان تینوں کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں سے ہے۔ پرنسپل کی طرف سے دائر کردہ شکایت پر ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153 اے بی اور 124 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔گرفتار شدہ تینوں طلباء کرناٹک کے ہبلی شہر کے ایک نجینئرنگ کالج کے زیر تعلیم ہیں۔ طلباء کی شناخت عامر، طالب اور باسط کے طور پر ہوئی ہے۔
ہبلی دھرواد پولیس کمشنر آر دلیپ نے کہا کہ طلباءکو 169 سی آر پی سی کے تحت بانڈ پر دستخط کرنے کے بعد رہا کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق طلباء کی رہائی کے خلاف ضلع ہبلی کے مقامی لوگوں نے ا حتجاج کیا۔