اطلاعات کے مطابق بیدر کے شاہین پبلک اسکول میں ایک فنکشن کے دوران بچوں کی جانب سے سی اے اے کے خلاف ڈرامہ پیش کیا گیا تھا جس میں مبینہ طور پر وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کی گئی تھی۔
مقامی صحافی کی جانب سے ویڈیو سوشیل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے بعد یہ معاملہ سامنے آیا اور بی جے پی کی ریاستی حکومت نے اسکول کے خلاف ’ملک سے غداری اور بغاوت‘ کا مقدمہ درج کیا ہے۔
حکومت کی کاروائی پر مختلف سماجی تنظیموں نے شدید تنقید کی ہے۔
پولیس کے مطابق یوم جمہوریہ کے موقع پر شاہین پبلک اسکول کے طلبا کی جانب سے سی اے اے کے خلاف ایک ڈرامہ پیش کیا۔ ڈرامہ میں وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے گئے۔ اسکول کے بچوں نے اسٹیج شو کے دوران کہا ہے کہ ’اگر کوئی ہم سے دستاویزات مانگتا ہے تو ہم اسے چپل سے مارنا چاہئے‘۔
اس سلسلہ میں پولیس نے آج ڈرامہ پیش کرنے والے طلبا سے پوچھ تاچھ بھی کی ہے۔
دریں اثنا اسکول انتظامیہ و دیگر کے خلاف ’ملک سے بغاوت‘ کا مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔