ETV Bharat / state

Karnataka Hijab Row: بنگلور کے تعلیمی اداروں کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ

حجاب معاملہ پر رونما ہوئے واقعات کے بعد بنگلور شہر میں واقع تعلیمی اداروں کے اطراف میں دفعہ 144 کو نافذ کردیا گیا۔

بنگلور میں تعلیمی اداروں کے قریب دفعہ 144 نافذ

author img

By

Published : Feb 10, 2022, 1:06 PM IST

بنگلور: کرناٹک حکومت نے بنگلور کے تمام تعلیمی اداروں کے اطراف 200 میٹر کے دائرہ میں دفعہ 144 کو نافذ کردیا ہے۔ شہر میں اسکولز اور کالجز کے قریب کسی بھی مظاہرہ کی اجازت نہیں رہے گی۔

وہیں چیف جسٹس نے حجاب معاملہ کی سماعت کے لیے سہ رکنی بنچ تشکیل دی ہے جس میں ان کے علاوہ جسٹس کرشنا ڈکشٹ اور جسٹس جے ایم قاضی شامل رہیں گے۔ بنچ آج اس مسائلہ کا جائزہ لے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز حجاب معاملہ پر عدالت کے فیصلہ سے قبل ریاستی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں عدالتی فیصلے کا انتظار کرنے سے اتفاق کیا گیا تھا۔ دریں اثنا، بنگلور پولیس کمشنر کمل پنت نے دفعہ 144 کے تحت اسکولز، کالجز اور یونیورسٹی کے قریب 200 میٹر کے دائرے میں کسی بھی قسم کے اجتماع یا احتجاج کے خلاف امتناعی احکامات جاری کئے جبکہ یہ امتناعی احکامات 22 فروری تک نافذ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

Karnataka Hijab Row: کرناٹک میں حجاب تنازع کی کہانی کیا ہے؟ جانیے کیسے شروع ہوا معاملہ

ریاست کے متعدد مقامات پر حجاب معاملہ کو لیکر بڑھتے تنازعہ کو دیکھتے ہوئے بنگلور میں دو ہفتوں کےلیے دفعہ 144 کو نافذ کیا گیا۔ پولس کمشنر نے خبردار کیا ہے کہ اگر تعلیمی اداروں کے قریب بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کی برقراری کےلیے سیکوریٹی کے مناسب اقدامات کئے گئے۔ امتناعی احکامات کے مطابق تعلیمی اداروں کے قریب 200 میٹر کے دائرہ میں کسی بھی مظاہرہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.