اس موقع پر سبکدوس ایئرفورس آفیسر سید شاہ نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ دہلی میں فساد ہوا ہے، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیاگیا۔ جس میں کئی غریب ہندوں، مسلم نوجوانوں کی موت ہوئی ہے۔
ایس ڈی پی آئی کے جنرل سیکریٹری عبدالرحیم پٹیل نے کہا کہ پولیس آفیسر جو ناکام ہوئی ہے، جو بھی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ جو بھی تشدد کرنے والوں کے ساتھ پتھر بازی کر رہے ہیں ان کو معطل کیا جائے۔
ساتھ ہی انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو معاوضہ کیا مطالبہ کیا۔
مولانا صابر نے کہا کہ دہلی میں فساد پرپا کر نے والے خود کپل مشرا ہیں، ان ہی کی اشتعال انگیز تقریر سے دہلی کا ماحول خراب کیا گیا ہے۔
ایس ڈی پی آئی گلبرگہ کے صدر محمد محسن نے کہا کہ دہلی ملک کی راجدھانی ہونے کے باوجود بھی اتنی سخت سکیورٹی میں اس طرح کے فسادات ہوتے ہیں، تو اور ملک کے دیگر مقامات میں آنے والے دنوں میں کیا حال ہونے والا ہے۔