ریاست کرناٹک میں یڈیورپا کے قیادت والی بی جے پی حکومت نے کووڈ-19 سے منسلک متعدد آلات کی خریداری کی تھی، جس کے متعلق حزب اختلاف نے الزام عائد کیا کہ 'اس خریداری میں بدعنوانی کی گئی ہے۔'
اس موضوع کے متعلق حزب اختلاف کے رہنما سدرامیا نے ایک پریس کانفرنس منعقد کر بی جے پی کے مذوکورہ آلات کی خریداری میں خرد برد کا الزام لگایا تھا۔ لیکن وہیں اس معاملے پر کانگریس اور جے ڈی ایس پارٹیوں کی اپوزیشن پوری طرح سے خاموش نظر آرہی یے۔
![کرناٹک: کووڈ 19 اسکیم کے خلاف کیمپین](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/ka-blr-01-sdpilaunchescampaignagainstcovidscamkarnataka-7205032_10072020000556_1007f_00000_665.jpg)
اس سلسلے میں خصوصی ملاقات کے دوران سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے رہنما و بی بی ای پی کارپوریٹر ڈاکٹر مجاہد پاشاہ نے ای ٹی وی بھارت کو ایک خصوصی ملاقات کے دوران بتایا کہ 'کورونا وائرس کے وباء سے پیدا ہوئی اس پیچیدہ صورتحال میں بھی بی جے پی حکومت کووڈ-19 کے مریضوں کے نام پر بدعنوانی کر رہی ہے۔'
![کرناٹک: کووڈ 19 اسکیم کے خلاف کیمپین](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/ka-blr-01-sdpilaunchescampaignagainstcovidscamkarnataka-7205032_10072020000556_1007f_00000_150.jpg)
![کرناٹک: کووڈ 19 اسکیم کے خلاف کیمپین](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/ka-blr-01-sdpilaunchescampaignagainstcovidscamkarnataka-7205032_10072020000556_1007f_00000_112.jpg)
ڈاکٹر مجاہد پاشاہ نے بتایا کہ 'وہ اس معاملے کو اپنی پارٹی ایس ڈی پی آئی کی جانب سے چلائی جا رہی مہم کے تحت عوام کے سامنے لائیں گے اور اس موضوع کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اپوزیشن پارٹیوں سے ملیں گے اور ساتھ ہی ہر ممکنہ کوشش کریں گے کہ بی جے پی کی اس بدعنوانی کی جانچ کروائیں اور اس ضمن میں عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔