ETV Bharat / state

یادگیر: ایس ڈی پی آئی نے گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کیا - این آئی اے کے خلاف احتجاج

تنظیم کے مطابق یہ احتجاج بی جے پی حکومت کی جانب سے قومی تحقیقاتی ایجنسی( این آئی اے) کے غلط استعمال کے خلاف کیا گیا۔

یادگیر: ایس ڈی پی آئی نے گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کیا

author img

By

Published : Dec 24, 2020, 1:07 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور کے بسوا سرکل پر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ضلع یادگیر کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

یادگیر: ایس ڈی پی آئی نے گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کیا

مذکورہ جماعت تنظیم کے مطابق یہ احتجاج بی جے پی حکومت کی جانب سے قومی تحقیقاتی ایجنسی( این آئی اے) کے غلط استعمال کے خلاف کیا گیا۔ ایس ڈی پی آئی کے کارکنان مرکزی وریاستی حکومت کے خلاف زبردست نعرے لگاتے رہے۔ اس موقع پر محمد یونس صدر پاپولر فرنٹ آف انڈیا یادگیر نے احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینگلور فسادات میں ایس ڈی پی آئی کو پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نےمطالبہ کیا کہ ایس ڈی پی آئی کے صدر اور سیکرٹری کو جنھیں بینگلور میں گرفتار کیا گیا ہے، انہیں جلد از جلد رہا کیا جائے۔اور بینگلور فسادات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرتے ہوئے اس واقعے کے پس پردہ قاتلوں کو بے نقاب کرے۔اور انھیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔ انھوں نے 17 دیگر افراد کو بھی رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:این آئی اے کی جانب سے گرفتار افراد بے قصور ہیں: ایس ڈی پی آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.