بنگلور: ریاست کرناٹک کے اکابر علماء، دانشوران و سماجی تنظیموں کا یہ ماننا ہے کہ ملک ہند کے کئی ریاستوں میں فسطائی طاقتوں کی جانب سے دینی مدارس کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں مختلف ترقیوں سے ہراساں کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں ادارے کے صدر مولانا مفتی افتخار قاسمی نے ریاست کے تمامی مدارس سے اپیل کی کہ وہ مدارس فیڈریشن ٹرسٹ سے رجوع کریں۔مفتی افتخار قاسمی نے بتایا کہ فی الحال ادارے کا نظم قاسم انسٹیٹیوٹ میں تیار کیا گیا ہے جو کہ ایسی خدمات کے لئے مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور یہیں سے مدارا فیڈریشن ٹرسٹ کی خدمات کو انجام دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ملک کی متعدد ریاستیں جیسے آسام و اتر پردیش میں دینی مدارس پر الزامات عائد کرکے ریاستی حکومتوں کی جانب سے انہیں نشانہ بناکر بلڈوزر سے مسمار کردیا گیا۔ عموماً دینی مدارس کو رجسٹریشن و دستاویز کے سلسلے میں دقتیں پیش آتی ہیں جن کے نہ ہونے کی وجہ سے فرقپ پرست عناصر کی نظریں ان پر پڑھتی ہیں اور ایسے مدارس کو دشواریاں پیش آتی ہیں۔ مولانا مفتی افتخار قاسمی نے بتایا کہ مدارس فیڈریشن ٹرسٹ کی جانب سے ریاست میں موجود جو کوئی بھی مدارس ہوں جو کہ اگر دستاویزات کے معاملے میں کمزور ہوں، یا حساب کتاب/اکاونٹس کے معاملے میں یا پھر دینی مدارس کے متعلق حکومت کی جانب سے تشکیل کی جانے والی پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کرنا ہو، یہ ساری اہم خدمات مدارس فیڈریشن کی جانب سے دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Educational Workshop for Women بیدر میں خواتین کے لیے تعلیمی اجلاس کا اہتمام