بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق چیئرمین سنجے جاگیردار نے بیدر جنوب اسمبلی نشست سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی درخواست دی۔ بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق چیئرمین سنجے جاگیردار نے کہا کہ 'وہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے بیدر جنوب اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈھائی دہائیوں سے کانگریس پارٹی میں ہوں۔ میں نے پارٹی کے مختلف عہدوں پر کام کیا ہے جس میں طلبا کانگریس کے ضلع صدر، یوتھ یونٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر انہیں اعلیٰ افسران اجازت دیں تو وہ عوامی خدمت کے لیے اسمبلی انتخابات لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
پارٹی کارکنان اور حامیوں کے اصرار پر انہوں نے کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کو ٹکٹ کے لیے دو لاکھ پانچ ہزار روپے کا ڈی ڈی اور درخواست کاپی بھی جمع کرائی ہے۔ واضح رہے کہ بیدر جنوب اسمبلی حلقہ فی الحال جنتادل سیکولر پارٹی کے قبضے میں ہے یہاں سے جنتادل سیکولر پارٹی کے بنڈپا قاسم پور موجودہ ایم ایل اے ہیں۔ Jagirdar submitted application for Congress ticket
یہ بھی پڑھیں : Journalists Felicitated in Bidar: بیدر میں اردو صحافیوں کو تہنیت پیش کی گئی