ETV Bharat / state

Saffron Colour Controversy زعفرانی رنگ کو صرف سیاسی مفاد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، عزیزاللہ سرمست - بیدر اردو نیوز

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ کی فلم پٹھان کے ایک گانے میں زعفرانی رنگ کے کپڑے پہننے پر فلم کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ وہیں ملک کی متعدد تنظیموں نے فلم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کررہی ہے۔ Azizullah Sarmast On Saffron Color

زعفرانی رنگ کو صرف سیاسی مفاد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، عزیزاللہ سرمست

author img

By

Published : Dec 19, 2022, 10:31 AM IST

بیدر: ملک بھر میں زعفرانی رنگ موضوع بحث ہے۔ وہیں حضرت صوفی سرمست اسلامک سٹڈی سرکل کے صدر و سینیئر صحافی عزیزاللہ سرمست نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی میڈیا میں ملک بھر کے اہم مسائل پر بحث نہیں کی جارہی ہے بلکہ فلم میں پہنے گئے کپڑوں کو لے کر بحث کی جارہی ہے۔ عزیزاللہ سرمست نے کہا کہ زعفرانی رنگ جس کو چشتی رنگ بھی کہا جاتا ہے اس رنگ کا ہمیشہ سے ہی غلط استعمال ہوا ہے۔ زعفرانی رنگ کا مطلب جانے کے بغیر لوگ اس کے برعکس کام کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ Azizullah Sarmast On Saffron Color

زعفرانی رنگ کو صرف سیاسی مفاد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، عزیزاللہ سرمست

انہوں نے کہا کہ زعفرانی رنگ امن بھائی چارہ یکجہتی کا درس دیتا ہے لیکن اس رنگ کے حوالے سے اور اس رنگ کے کپڑے پہن کر لوگ زہر افشانی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکثر زعفرانی رنگ کا سیاسی استعمال ہوا ہے۔ علماء و مشائخ کے اس رنگ کے استعمال پر انہوں نے کہا کہ یہ صوفی سنتوں کا رنگ ہے۔ اس رنگ کا احترام ہر کسی پر لازم ہے۔ اس رنگ کو بھگوا رنگ کہیں، چشتی کہیں یا پھر زعفرانی اس رنگ نے ہمیشہ محبت بھائی چارہ اور اخلاص کی تعلیم دی ہے لیکن موجودہ دور میں اس رنگ کو صرف سیاسی مفاد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے ۔ Azizullah Sarmast On Saffron Color

یہ بھی پڑھیں : کرناٹک میں اردو صحافت سے متعلق خصوصی گفتگو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.