ETV Bharat / state

یادگیر: آشا ورکرس میں سیفٹی کٹ کی تقسیم - یادگیر میں آشا ورکرس میں سیفٹی کٹ کی تقسیم

آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سنٹر یادگیر کی سیکرٹری اومادیوی نے کہا کہ دوسروں کی جان بچانے کے ساتھ ساتھ تمام آشا ورکرز کو اپنی جان کی حفاظت بھی کرنی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے احتیاطی اقدامات کے طور پر جو کچھ سامان آپ لوگوں کو مہیا کیا جا رہا ہے اس کو ٹھیک ڈھنگ سے استعمال کریں۔ پی پی کٹ، سینیٹائزر، ماسک، گلوز، فیس شیلڈ، جیسی اہم چیزیں ہمیشہ استعمال کریں۔

آشا ورکرس میں سیفٹی کٹ کی تقسیم
آشا ورکرس میں سیفٹی کٹ کی تقسیم
author img

By

Published : Jun 18, 2021, 6:32 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کے معلومات اکٹھا کرنے اور محکمہ صحت کے تعاون سے کام کرنے والی آشا ورکرس کو سیفٹی کٹ تقسیم کی گئی۔یہ سیفٹی کٹ آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سنٹر یادگیر کی جانب سے دیئے گئے۔

اس موقع پر آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سنٹر یادگیر کی سیکرٹری اومادیوی نے کہا کہ آشا ورکرز کورونا کے اس ماحول میں دن رات محکمہ صحت کے تعاون سے مل کر کام کر رہی ہیں۔ گھر گھر جا کر کورونا مثبت ہوم آئسولیشن مریضوں کو ان کے مزاج سے متعلق جانکاری حاصل کر رہی ہیں اور محکمہ صحت کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ کام کر رہی ہیں۔

آشا ورکرس میں سیفٹی کٹ کی تقسیم
انہوں نے کہا کہ آج کے ماحول میں دوسروں کی جان بچانے کے ساتھ ساتھ ان تمام آشا ورکرز کو اپنی جان کی حفاظت بھی کرنی ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے احتیاطی اقدامات کے طور پر جو کچھ سامان آپ لوگوں کو مہیا کیا جا رہا ہے اس کو ٹھیک ڈھنگ سے استعمال کریں۔پی پی کٹ، سینیٹائزر، ماسک، گلوز، فیس شیلڈ، جیسی اہم ضرورت کی چیزیں ہمیشہ استعمال کریں۔انہوں نےمزید کہا کہ آپ کورونا کے اس دور میں محکمہ صحت کا جو تعاون کر رہی ہیں وہ آپ کی نمایاں خدمات ہے۔ سماج آپ کی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔اس کے ساتھ ساتھ آپ تمام لوگوں کو اپنے گھر والوں کی بھی فکر کرنی چاہیے جس کے لئے آپ کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔اس موقع پر یادگیر شاہ پور کے دیہاتوں میں کام کرنے والی آشا ورکرس کو سیفٹی کٹ تقسیم کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.