ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں صفابیت المال کی زیر نگرانی چلائے جانے والا صفا لنگر آج ساتویں دن میں داخل ہو گیا ہے۔
جیمس اسپتال گلبرگہ میں 14 رمضان سے یہ لنگر شروع کیا گیا تھا۔جیمس اسپتال گلبرگہ میں کورونا کے مریضوں کے رشتہ داروں کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے کھانے کی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
لاک ڈاؤن میں ہوٹلیں، دکانیں بند رہنے سے کووڈ کے مریضوں کے رشتہ داروں کو کھانے پینے کی اشیاء دستیاب نہیں ہورہی ہیں۔
ان میں زیادہ تر لوگ بیرون شہر اور دیہاتوں سے آئے ہوئے ہیں صفابیت المال گلبرگہ ان کی پریشانی کو محسوس کر تے ہوئے صفا لنگر کا آغاز کیا ہے۔
اس موقع صفابیت المال ضلع گلبرگہ کے صدر مولانا نذیر احمد رشادی نے کہا کہ صفابیت المال کی جانب یہاں کے جیمس اسپتال کے سامنے کورونا مریضوں کے رشتہ داروں کو روزانہ دوپہر کا کھانا تقسیم کرتے ہیں۔
موبائل لنگر کے ذریعے دوپہر کا کھانا تقسیم کیا جاتا ہے۔ صفا لنگر کے پہلے دن 27 اپریل کو ایک سال تک یعنی 365 دن تک جیمس اسپتال گلبرگہ میں روزانہ لنگر چلانے کا اعلان کیا تھا۔ جس میں اب تک 80 دن کے لئے روزانہ لنگر چلانے کا انتظام ہوا ہے اور 285 دنوں کی بکنگ باقی ہے۔جس میں ایک دن کا لنگر کا خرچ 3500 روپے ہے۔جوبھی حضرات اس لنگر میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ حضرات صفا بیت المال کا تعاون کر سکتے ہیں۔