ETV Bharat / state

Hindu Rashtra طلباء، بی جے پی کے ہندو راشٹر کے خواب کو پورا نہیں ہونے دیں گے

author img

By

Published : Jan 7, 2023, 4:31 PM IST

Updated : Feb 21, 2023, 12:54 PM IST

ملک کے طول و عرض میں اکثر و بیشتر ہندو تنظیموں کی جانب سے بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کا شوشہ چھوڑا جاتا ہے، مذکورہ تنظیموں کی جانب سے ملک کی متعدد ریاستوں کے شہروں میں منعقد دھرم سنسد نامی تقریب میں تنظیموں کے ذمہ داران اور چند شدت پسند ہندو رہنماؤں کی جانب سے اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کی کوششیں زور وشور سے کی جارہی ہیں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ملک کی اکثریت کو اس معاملے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ Attempts by Hindu organizations to make India a Hindu Rashtra

Hindu Rashtra
Hindu Rashtra
طلبہ بی جے پی کے ہندو راشٹر کے خواب کو پورا نہیں ہونے دیں گے

بنگلور: ہندو راشٹر بنانے کی کوششوں کی سرگرمیوں کی مخالفت میں بنگلور کے طلبہ کا کہنا ہے کہ آج بھارت میں نوجوانوں کی خاصی تعداد ہے اور یہ تعلیم یافتہ طبقہ ہیں، اسے غلط اور صحیح کی تمیز ہے، وہ کسی کے جھانسے یا کسی کی منفی سرگرمیوں کے جال میں آنے والے نہیں ہیں، آر ایس ایس اور بی جے پی کے ہندو راشٹر کے خواب کو وہ کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے۔ بھارت کو ہندو راشٹر بنائے جانے کوششوں کے سلسلے میں راجیہ سبھا کے ایم پی ڈاکٹر سید ناصر حسین نے کہا کہ بھارت ہرگز ہندو راشٹر نہیں بنے گا، کیونکہ ملک کی اکثریت یہ نہیں چاہتی کہ بھارت کی شناخت کا کوئی اور راستہ ہو۔

واضح رہے کہ 30 نامور ہندو پنڈتوں کے ایک گروپ نے ہندو نیشن کے نئے آئین کا پہلا مسودہ تیار کیا ہے، جو فروری میں پریاگ راج میں منعقد دھرم سنسد میں پہلی بار پیش کیا گیا تھا، فروری 2022 میں پریاگ راج میں منعقد دھرم سنسد میں ہندوستان کو 'ہندو راشٹر' بنانے کے لیے ایک قرارداد منظور کی گئی اور ایک آئین کا خیال پیش کیا گیا تھا. اسی مناسبت سے آئین کا جدید مسودہ تیار کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سوامی آنند سوروپ کے ایک بیان مطابق ہندو راشٹر کے لئے بنایا قانون مجموعی طورپر 750 صفحات پر مشتمل ہے۔ سوامی آنند کا کہنا ہے کہ اس دستور پر مذہبی اسکالرز اور مختلف شعبوں کے ماہرین کے ساتھ بحث و مباحثہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:بی جے پی ترقیاتی ایجنڈے کے بغیر ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی کوشش کر رہی ہے: ششی تھرور

Last Updated : Feb 21, 2023, 12:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.