ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں اپنے دورہ کے دوران 'روزنامہ کے بی این ٹائمز ' کے مدیراعلیٰ عزیزاللہ سرمست نے کسانوں کے احتجاج پر اظہار خیال کیا ہے۔
عزیزاللہ سرمست نے کہا کہ ہمارے ملک کے کسانوں کی تحریک آج اس لیے کامیاب ہے کہ انہوں نے پوری دنیا کی توجہ اپنی طرف متوجہ کر لی ہے
انہوں نے کہا کہ کسانوں کی تحریک اور ان کی بات کو ملک کا میڈیا حکومت اور عوام کے سامنے پیش کرنے میں دیانتداری سے کام نہیں لے رہا ہے اس لیے کسانوں نے اپنا ایک علاحدہ اخبار'ٹرولی ٹائمز' نکالا ہے تاکہ وہ اپنی بات عوام اور حکومت تک پہنچا سکیں۔
اس میں انھوں نے اپنی تحریروں کو اپنے مطالبہ کو حکومت اور عوام تک پہنچانے کی کوشش کی کسانوں نے میڈیا کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اور عوام سے تعلق بنانے اور جوڑنے کے لیے کسانوں نے بہت سہی اور سب سے اچھا کام کیا ہے۔
عزیزاللہ سرمست نے کہا کہ انگریز حکومت کے خلاف جدوجہد آزادی میں چھوٹے چھوٹے اخبارات نے کافی اہم کردار ادا کیا تھا۔
مزید پڑھیں:کرناٹک گرام پنچایت انتخابات پر خاص رپورٹ
آزادی کی تحریک سے سبق لیتے ہوئے کسانوں نے بھی اپنا اخبار نکالا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں ایک صحافی ہونے کے ناطے کسانوں کے اس اقدام پر مبارکباد پیش کرتا ہوں کسانوں کے اس قدم سے یہ سبق ملتا ہے کہ جب بھی کوئی تحریک شروع کی جائے تو اس کا کوئی پہلو نہیں چھوڑناچاہئے۔
اس کے بعد ہی ہم اپنی بات کو، اپنے کام کو، اپنی تحریک کو حکومت اور عوام تک پہنچانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔