ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے درگاہ روڈ، نورباغ اور دیگر مسلم علاقوں میں بارش کے جمع پانی سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
شہر میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ڈرینج اور نالوں کی صفائی نہیں ہونے کی وجہ سے سڑکیں ندی میں تبدیل ہوگئی ہے تو کئ مکانوں میں بارش کے پانی گھوسنے سے مقامی لوگ پریشان ہیں۔
اس دوران درگاہ روڈ، نورباغ کے رہائشی مسلسل کارپوریشن سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ یہاں نالوں اور درینج کی صفائی کرائی جائے تاکہ یہاں مقیم لوگوں کو گندے پانی سے نجات مل سکے۔