ETV Bharat / state

گلبرگہ: بارش کے سبب سڑکیں تالاب میں تبدیل

گلبرگہ شہر میں موسلا دھار بارش کے سبب درگاہ روڈ، نور باغ اور دیگر علاقوں کے راستے تالاب میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

گلبرگہ: بارش کے سبب سڑکیں جھیل میں تبدیل

author img

By

Published : Jul 10, 2021, 9:32 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں واقع درگاہ روڈ، نور باغ اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش کے سبب پانی جمع ہوگیا ہے۔ پانی جمع ہونے سے مقامی باشندوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

گلبرگہ: بارش کے سبب سڑکیں جھیل میں تبدیل

شہر میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ڈرینج اور نالوں کی صفائی نہیں ہونے کی وجہ سے سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئی ہیں تو وہیں کئی مکانوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کولکاتا میں موسلا دھار بارش، معمولات متاثر

پانی جمع ہونے کے سبب درگاہ روڈ، نور باغ کے رہائشی مسلسل کارپوریشن سے مطالبہ کررہے ہیں کہ یہاں نالوں اور ڈرینج کی صفائی کرائی جائے تاکہ یہاں مقیم لوگوں کو گندے پانی سے نجات مل سکے۔

علاقے کے مقامی باشندوں نے بتایا کہ 'گھر میں بارش کا پانی جمع ہونے سے بیٹھنے تک کی جگہ نہیں ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.