بیدر:کرناٹک کے بیدر ضلع میں کرناٹک ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس این کے پاٹل نے گرو نانک دیو اولڈ ایج ہوم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سماج میں اولڈ ایج ہوم کی سخت ضرورت ہے ۔اس سے بزرگ شہریوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔Retired Justice Of Karnataka High Court NK Patel Inaugurate Old Age Home In Bidar District
افتتاحی تقریب کے موقع پر ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس این کے پاٹل نے غریب اور ضرورتمندوں کے لئے اولڈ ایج ہوم کی سخت ضرورت ہے۔اس سے سماج میں مثبت پیغام پہنچے گا لیکن اخلاقی طور پر اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر بچوں کی اچھی تعلیم اور تربیت کے ساتھ پرورش کی جائے تو ایسے اولڈ ایج ہوم کی ضرورت نہیں پڑ سکتی ہے۔اپنے گھروں میں ہی بزرگوں کی اچھی طرح سے دکھ بھال کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:Bidar kids to receive Encephalitis vaccine انسیفلائٹس وائرس ویکسینیشن مہم کا آغاز
ویژن گروپ ایمس کرناٹک کے سربراہ اور انڈو امریکن چیمبر آف کامرس ساؤتھ انڈیا کے صدر ڈاکٹر سی منوہر نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک حقیقت ہے کہ ٹیکنالوجی کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ اولڈ ایج ہوم بھی بڑھ رہے ہیں۔ اولڈ ایج ہوم معذور افراد کے لئے ہہی قائم کئے جائے تو بہتر ہے۔
خواتین اور بچوں کی بہبود کے محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر رویندر ایس رتناکر نے کہا کہ انہیں یہاں اولڈ ایج ہوم دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ یہاں رہنے والے اپنے آخری لمحات خوشی خوشی گزار سکتے ہیں۔Retired Justice Of Karnataka High Court NK Patel Inaugurate Old Age Home In Bidar District