ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں مزید آئندہ دو ہفتوں کے لیے دفعہ 144 اور عوامی مقامات پر غیر ضروری گروپ کی شکل میں جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
یہ پابندی روزانہ شام سات بجے سے لے کر صبح سات بجے تک جاری رہے گی۔ بغیر کسی کام کے گھر سے باہر نکلنے پر کارروائی کی جائے گی۔ یہ احکامات ضلع انتظامیہ کی جانب سے دیے گئے ہیں۔