ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں کوویڈ19 سے متعلق ریمیڈیسور انجیکشن کو غیر قانونی طور پر زائد قیمت پر فروخت کر نے سے متعلق اطلاع پاکر چھاپہ مارا گیا۔ این ستیش کمار پولیس کمشنر گلبرگہ کی نگرانی میں انشو کمار آئی پی ایس ( اے سی ،پی، اے سب ڈیژون گلبرگہ سٹی ) کی قیادت میں واحد کوتوال ،پی ایس آئی حسین باشاہ اور ان کی ٹیم نے دو علحدہ مقامات پر چھاپے مارے
شہر کے بگ بازار کے قریب دو ملزمین بھیمپا شنکر 27 سالہ ساکن یاڑوا تعلقہ جیورگی ،اور20 سالہ لکشمی کانت سدھ گنگا میڈیکل میں کام کرنے والا کے پاس سے جملہ 12 ریمیڈ یسورانجکن،دو عدد موبائل فونز برآمد کیے۔ ایس ٹی بی ٹی کراس کے قریب ایک اور شخص 32سالہ جیلانی خان ساکن قمر کالونی گلبرگہ کے قبضہ سے دو عدد ریمیڈیسورانجکشن اور موبائل ضبط کیے گئے۔
انھوں نے بیلگاوی اور بنگلور میں مقیم اپنے جان پہچان والوں سے ریمیڈیسور انجیکشن غیر قانونی طور پر خریدے۔ اسے پرائیویٹ بسوں کے ذریعے منگوا کر گلبر گہ میں غیر قانونی طور پر کورونا مریضوں اور لوگوں کو ایک ریمیڈیسور انجیکشن 25000 روپیے میں فروخت کیا۔
باوثوق ذرائع سے موصولہ اطلاع پر یہ کاروائی کی گئی۔ برہمپور پولیس اسٹیشن میں مذکورہ ملزمین کے خلاف معاملہ نمبر 47/2021 اور 48/2021 آئی پی سی کی دفعہ 420 120(B) کے تحت معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔