ETV Bharat / state

Christmas Day Programme at Gulbarga گلبرگہ میں تمام مذاہب کے رہنماؤں نے مل کر کرسمس منایا - تماپوری سرکل

گلبرگہ میں کرسمس ڈے پر منعقد پروگرام میں تمام مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کر کے قومی یکجہتی کی مثال پیش کی۔ Christmas Day Programme at Gulbarga

قومی یکجہتی کی مثال
قومی یکجہتی کی مثال
author img

By

Published : Dec 26, 2022, 8:10 AM IST

گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کرسمس ڈے کے موقعے پر تماپوری سرکل پر کلیان کرناٹک کرسمس سیلبریٹی کمپنی کی جانب سے کرسمس ڈے منایا گیا۔ اس موقعے پر ہندو، مسلم سیکھ ،عیسائی اور دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کر کے قومی یکجہتی کی مثال پیش کی۔ اس کرسمس ڈے پر بدھ سماج کے بھنتے دھمناک نے کہا کہ تمام مذاہب کے تہوار بھائی چارہ، امن و محبت کا پیغام دیتے ہیں۔ یہاں کرسمس کے موقعے پر تمام مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کر کے بھائی چارگی کا ایک بہترین ثبوت دیا ہے۔

گلبرگہ میں تمام مذاہب کے رہنماؤں نے مل کر منایا کرسمس

ڈاکٹر سید شاہ مرتضیٰ قادری نے کہا کہ گلبرگہ قومی یکجہتی اتحاد و بھائی چارے کا شہر رہا ہے۔ یہاں تمام مذاہب کے رہنماؤں کا ہمیشہ سے اتحاد رہا ہے۔ ہندو، مسلم‌،سکھ، عسائی اور دیگر مذاہب کے رہنما ایک دوسرے کے تہوار میں شرکت کر کے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اسی طرح ملک میں تمام مذاہب کے لوگوں کا اتحاد ہونا بہت ضروری ہے۔ ملک کی قومی یکجہتی اور بھائی چارے کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ ملک تمام‌ مذاہب کے ماننے والوں کا ہے۔ اس ملک میں تمام ‌مذاہب کے رہنماؤں کو متحد ہونے اور قومی یکجہتی اتحاد و بھائی چارے اور امن کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ Christmas Day Programme at Gulbarga

اس دوران راجو سومی نے کہا کہ گلبرگہ صوفی سنتوں کا شہر ہے۔ یہاں تاریخی مندر، درگاہیں و دیگر مذاہب کی عبادت گاہیں موجود ہیں۔ اس لئے آج بھی یہاں قومی یکجہتی کی بہترین مثال دیکھنے کو ملتی ہیں۔ آج کرسمس کے موقعے پر تمام مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔ اس دوران‌ ملک میں قومی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ Christmas Day Program at Gulbarga

یہ بھی پڑھیں : Handmade Woolen Bags,Curtain And caps گلبرگہ میں اون کے بنے پردے ،ٹوپیاں اور تھیلیاں لوگوں میں مقبول

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.