ETV Bharat / state

Conference Held In Gulbarga گلبرگہ میں ساری انسانیت کے لیے آؤ ہم سب مل کر رہیں کے عنوان سے جلسہ عام کا انعقاد - ریاست کرناٹک کے گلبرگہ میں منعقدہ جلسہ عام

ضلع گلبرگہ کے فرحت آباد دیہات میں دارالعلوم شاہ ابو السعود میں ہمہ مذہبی جلسہ عام بعوان اسوہ رسول اکرم ساری انسانیت کے لیے آؤ ہم سب مل کر رہیں منعقد ہوا-

گلبرگہ میں  ساری انسانیت کے لیے آؤ ہم سب مل کر رہیں کے عنوان سے جلسہ عام کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 2:48 PM IST

گلبرگہ میں ساری انسانیت کے لیے آؤ ہم سب مل کر رہیں کے عنوان سے جلسہ عام کا انعقاد

گلبرگہ : ریاست کرناٹک کے گلبرگہ میں منعقدہ جلسہ عام میں فرحت آباد کے برادران وطن کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس جلسہ کے علاقائی زبان کی خصوصی مقرر اختر پٹیل بیجاپور ،محمد عمری بیجاپور بازبان کنڑا میں خطاب کرتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر روشنی ڈالی۔

ممتاز سماجی کارکن گرمیت سنگھ، سری مانتش سوامی گرو، فادر اسٹینی لوبو، سوامی شیو انند مہاسامی گرو، مولانا محمد یوسف رشدی حیدر علی باغبان حافظ ظہور احمد نقشبندی داعی نعیم کل ،عظیم الدین کارپوریٹر و دیگر نے خطاب کیا۔

وقف مشاورتی کمیٹی گلبرگہ کے نائب چیئرمین حیدر علی باغبان نے کہا کہ ادم علیہ السلام سے لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی پیغام ہے کہ اپنے پیدا کرنے والے کو پہچان کر اس کی ہدایت پر عمل کریں تاکہ آپ کی دنیا و اخرت دونوں کامیاب ہوں۔

ممتاز سماجی کارکن گرمیت سنگھ نے کہا کہ ہمارے ملک بھارت میں مختلف مذاہب کے لوگ اس طرح رہتے ہیں جیسے گلدستے میں مختلف قسم کے پھول سجے رہتے ہیں یہ تمام مذاہب کے لوگوں کا ایک ساتھ مل کر رہنا ہی اس ملک کو عظیم بناتا ہے اور پوری دنیا میں ہمارا دیش ہمہ مذہبی خصوصیات کے لیے مشہور ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Scholarship Distribution اورنگ آباد میں پیوپل ویلفئیر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ حیدرآباد کی جانب سے اسکالرشپ کی تقسیم

کارپوریٹر بلدی حلقہ نمبر 22 گلبرگہ عظیم الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ اللہ تبارک و تعالی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پوری کائنات کے لیے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا ہے مجھے بے حد خوشی ہے کہ ہم سب ایک ہی اسٹیج پر ایک ہی شخصیت کی تعلیمات سے متعلق بیان کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.