کورونا وائرس کے پیش نظر کرناٹک حکومت نے ہفتے کے روز کرفیو کے معمول کو آسان کرتے ہوئے شام 7 بجے سے صبح 7 بجے تک لاک ڈاؤن کے حکم کو برقرار رکھا ہے۔
19 مئی سے لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کے آغاز میں ریاستی حکومت نے حکم دیا تھا کہ ریاست میں کووڈ-19 پر قابو پانے کے لیے اتوار کے دن پورے دن لاک ڈاون نافذ کیا جائے گا۔
گذشتہ اتوار کو عید الفطر سے ایک دن قبل ریاست بھر میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔
ریاست کے دارالحکومت بنگلور میں کرفیو ہفتہ کی شام سے ہی نافذ کردیا گیا تھا۔
اپنے حکم میں چیف سیکریٹری ٹی ایم وجے بھاسکر نے کہا کہ عوامی درخواست کے بعد اتوار کے روز صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔
تاہم، انہوں نے پنے حکم میں کہا ہے کہ رات میں لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔