ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے سینٹ جوسیف آڈیٹوریم میں رویش کمار کو گوری لنکیش قومی ایوارڈ سے نوازا گیا.
مرحوم گوری لنکیش کہ یاد میں دیا جانے والا یہ پہلا ایوارڈ تھا۔
اس موقع پر گوری لنکیش کی صحافتی دنیا میں نمایاں خدمات کو یاد کیا گیا اور ان کی بےخوف صحافت کو سراہا گیا.
گوری لنکیش جو کہ مرحوم پالیہ لنکیش کی بیٹی ہیں اپنے ہفت روزہ اخبار "گوری لنکیش پتریکے" کے ذریعے فسطائی و فرقہ پرست طاقتوں کے بارے میں لکھتی تھیں کہا جاتا ہے کہ ان کا یہ نظریہ ان کی موت کی وجہ بنی۔
رویش کمار نے کشمیر سے آرٹیکل 370 کے منسوخ کئے جانے پرکہا کہ کشمیریوں کو آپس میں گلے ملنے دیا جانا چاہیے جو کہ تقریبا دیڑھ ماہ سے گلے نہیں ملے ہیں اور تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں.
رویش کمار نے مزید کہا کہ بی جے پی آرٹیکل 370 کی منسوخی کے متعلق ملک بھر میں "مہا سمپرک ابھیان" چلا رہی ہے جب کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ شری نگر و کشمیر میں یہ ابھیان چلایا جاتا۔
واضح رہے کہ بے باک صحافی اور سماجی کارکن گوری لنکیش کو دو برس قبل بنگلور کے راجا راجیشوری علاقے میں 5 ستمبر 2017 کو گولی مارکر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا
گوری لنکیش میموریل ٹرسٹ نے 5 ستمبر کو ہی اعلا ن کر دیا تھا کہ گوری لنکیش نامی پہلا ایوارڈ رویش کمار کو دیا جائے گا۔