جماعت اسلامی ہند شاخ یادگیر کہ خدمت خلق کے تحت چلائے جا رہے ہمینیٹی ریلیف سوسائٹی ایچ آر ایس کے تحت یادگیر شہر کے نیکل دیہات میں 100 سے زائد راشن کٹ کی تقسیم عمل میں آئی۔
یادگیر کے تعلقہ شاہ پور کے دیہات نیکل میں مسلسل بارش کے بعد بھیما ندی کا پانی دیہات میں داخل ہونے سے کئی ہزار ایکڑ فصلیں اور کئی مکانات تباہ ہو گئے، بارش کا پانی بھرنے کی وجہ سے مکان میں رکھی روزمرہ کی چیزیں اور دیگر کئی ضروری سامان تباہ و برباد ہو چکے ہے۔
اس موقع پر ہیمونیٹی ریلیف سوسائٹی کے صدر محمد اقبال متین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا 'مسلسل بارش کی وجہ سے بھیما ندی کا پانی شہر کے نیکل دیہات کے گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے کئی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سیلاب سے متاثر لوگوں کی مدد کے لیے ہم نے آج یہ تقسیم کر رہے ہیں۔ اس راشن کٹ کی تقسیم میں ہیلپنگ واریرس کہ تمام ذمہ داران کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے اس کام میں ہمارا تعاون کیا'۔
اس موقع پر امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شاخ یادگیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق کے عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
' فوج ایک انچ بھی زمین دوسرے کے ہاتھ میں نہیں جانے دے گی'
انہوں نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ تم میں سے بہتر انسان وہ ہے جس کے اخلاق سب سے بہتر ہیں۔ لوگوں کے تکلیف میں کام آنا ان کی ضرورتوں کو پورا کرنا انسانیت کا تقاضہ ہے۔
اس موقع پر محمد ذاکر، طارق مبین، شیخ ریحان کہ علاوہ جاوید حسینی، بھیمپا، محمد جاوید مقامی احباب کے علاوہ دیگر موجود تھے۔