شہر کے دو ہزار سے زائد مستحق غرباء میں راشن کی تقسیم عمل میں آئی، یادگیر کا یہ واحد بیت المال ہے جہاں پر اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو امداد دی جاتی ہے۔
ہر سال ماہ رمضان میں غریب مستحق لوگوں میں اناج کی تقسیم عمل میں آتی ہے یہ گزشتہ 18 سالوں سے عمل میں آ رہا ہے۔
تنظیم المسلمین و بیت المال یادگیر کے صدر لائق حسین بادل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 18 سالوں سے بیت المال یادگیر کی جانب سے شہر کے مستحقین میں رمضان کے موقع پر راشن کی تقسیم عمل میں لائی جاتی ہے۔
اس بار کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کا افتتاحی پروگرام کا انعقاد عمل میں نہیں لایا گیا کیونکہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی اقدامات کے طور پر حکومت نے کسی بھی طرح کے پروگرام پر پابندی عائد کی ہے۔
موجودہ حالات کے پیش نظر اس سال غریب مستحقین میں صرف اناج ہی تقسیم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال لاک ڈاؤن کی مناسبت سے مستحقین کے علاوہ صحافیوں اور دیگر احباب کو بھی راشن کی تقسیم کیا گیا تھا۔
مگر اس بار صرف زکوۃ کے مستحقین کو ہی اناج تقسیم کیا جا رہا ہے اس موقع پر بیت المال کے سیکرٹری واحد میاں انور پٹیل محمد جامی عنایت الرحمن کے علاوہ تنظیم کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔