ETV Bharat / state

رکن پارلیمان اشوک گستی کی کورونا سے موت

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق رکن پارلیمان کا انتقال رات 10.31 بجے ہوا۔

رکن پارلیمان اشوک گستی کوروناکےشکار ہوگئے

author img

By

Published : Sep 18, 2020, 6:07 AM IST

کرناٹک سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن اشوک گستی کا کووڈ-19 کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔

55 برس عمر کے رکن پارلیمان کی حالت خراب تھی اور انھیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منیش رائے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رکن پارلیمان کا انتقال رات 10.31 بجے ہوا۔

ہسپتال نے بتایا کہ راجیہ سبھا رکن کو شدید کووڈ-19 نمونیا کے مرض کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اور جسم کے اعضا کی ناکامی کے بعد ان کی حالت تشویشناک تھی۔ وہ انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں لائف سپورٹ پر تھے۔

گستی کا تعلق شمالی کرناٹک کے رائچور سے تھا اور اس سے قبل وہ بوتھ سطح کے کارکن تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پر ان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

رکن پارلیمان اشوک گستی کوروناکےشکار ہوگئے
رکن پارلیمان اشوک گستی کوروناکےشکار ہوگئے

’اشوک گستی ایک پرعزم کارکن تھے، جنھوں نے کرناٹک میں پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام کیا۔ وہ غریب پسماندہ طبقات کی فلاح اور خودمختاری کے لے فکرمند رہتے تھے، ان کی موت پر شدید غم اور افسوس ہے۔ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں‘

رواں سال جون میں بلا مقابلہ انتخاب کے بعد، گستی وبائی مرض کی وجہ سےپارلیمنٹ نہیں آئے ۔ وہ پہلی بار راجیہ سبھاکے رکن بنے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ: کلیان کرناٹک اتسو کا افتتاح

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.