ETV Bharat / state

اقلیتوں کے لیے مسابقتی امتحانات کی ٹریننگ سینٹرز کا قیام کیا جائے: ناصر حسین

کرناٹک سے راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر ناصر حسین نے کہا کہ حکومت مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے مسلمانوں یا اقلیتی طلباء کے لیے ٹریننگ سینٹرز قائم کرے۔

author img

By

Published : Nov 9, 2020, 1:54 PM IST

راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر ناصر حسین
راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر ناصر حسین

حال ہی میں اقلیتی طبقات کی فلاح و بہبود کےلیے پرائم منسٹر 15 پوائنٹ پروگرام کی شروعات کی گئی ہے۔اسی سلسلے میں کرناٹک میں پرائم منسٹر 15 پوائنٹ پروگرام کی ریاستی سطح کی کمیٹی نے ایک اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں کرناٹک کی نمائندگی کر رہے راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر ناصر حسین اور سرکاری اہلکاروں کے علاوہ متعدد سماجی تنظیموں کے سربراہاں بھی موجود رہے۔

راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر ناصر حسین

اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ناصر حسین نے بتایا کہ اس موقع پر انہوں نے ریاست میں اقلیتوں کے متعلق پیش آرہے کئی مسائل کی نشاندہی کی اور ساتھ میں حکومت سے گزارش کی کہ ان کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے ۔جن میں اردو اسکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے متعلق بھی بات کی گئی۔

ڈاکٹر ناصر حسین نے بتایا کہ اس اجلاس میں حکومت سے یہ بھی مانگ کی گئی کہ مسلمانوں یا اقلیتوں کی اکثریتی والے علاقوں میں طلباء کے لئے مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لئے ٹریننگ سینٹرز کا قیام کرے اور مرارجی دیسائی اسکولوں کا قیام کرے تاکہ غریب طلباء کو عمدہ تعلیم سے آراستہ کیا جاسکے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.