ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں پچھلے چار دنوں سے ہو رہے مسلسل بارش سے تالابوں کی آبی سطح میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران لوگوں کی عام زندگی مفلوظ ہو کر رہ گئی ہے۔
بارش کی وجہ سے شہر کے حیدر باغ بڑا تالاب، بھما ندی، امبیڈکر چوک تالاب سے پانی باہر آنے کی وجہ سے بسواساگر ڈیم اور بھماندی کی آبی سطح میں مزید اضافہ ہوا ہے،
جس کو دیکھتے ہوئے یادگیر ڈپٹی کمشنر کور ماراؤ نے ندی کے کنارے آباد لوگوں کو اس سے باخبر رہنے کی ہدایت دی ہے۔