ETV Bharat / state

رائچور: 'ٹیپو سلطان روڈ' کی توسیع کے کام میں سست رفتاری، مقامی باشندے پریشان - رائچور ای ٹی وی بھارت خبر

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی ایک طرف ضلع کمشنر کا دفتر ہے تو وہیں دوسری جانب میونسپلٹی ہے۔ تاہم خستہ حال سڑک کی مرمت کی جانب کسی بھی محکمہ نے توجہ نہیں دی ہے۔

ٹیپو سلطان روڈ
ٹیپو سلطان روڈ
author img

By

Published : Aug 5, 2021, 12:39 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع رائچور ضلع کمشنر دفتر کے سامنے والی سڑک 'ٹیپو سلطان سڑک' کی توسیع کا کام گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا تھا۔ ایک سال مکمل ہونے کے بعد ابھی تک کام مکمل نہیں ہوا ہے۔

ٹیپو سلطان روڈ
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ٹیپو سلطان سڑک کی توسیع کے کام میں تاخیر اس لئے کی ہے کہ کیونکہ یہ علاقہ مسلمانوں کا ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سڑک کے ایک طرف ضلع کمشنر کا دفتر ہے تو وہیں دوسری جانب میونسپلٹی ہے۔ تاہم خستہ حال سڑک کر مرمت کی جانب کسی بھی محکمہ نے توجہ نہیں دی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی توسیع اور اس کی تعمیراتی سرگرمیوں کے لئے کم مزدوروں کا استعمال کیا گیا ہے۔

ٹیپو سلطان روڑ کے توسیع کے کام کے دوران سڑک گڑھوں سے بھری ہے۔ جس کے سبب یہاں سے گزرنے والی خواتین، بچے اور بزرگوں کو آمد و رفت میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ مذکورہ سڑک، علاقہ کے قرب وجوار میں واقع تین اسپتالوں میں جانے والے مریضوں کو مشقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کام کی سست رفتاری کی وجہ سے سڑک کے کنارے پر موجود دکانیں اور کاروبار متاثر ہیں۔ جس کے سبب کاروباری طبقہ کو مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزید پڑھیں : یادگیر: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

مقامی باشندوں کے مطابق انہوں نے بارہا ضلع ڈپٹی کمشنر اور میونسپلٹی/بلدیہ کو سست رفتار کم سے متعلق آگاہ بھی کیا ہے۔ لیکن افسران اور رکن اسمبلی کوئی بھی اس معاملہ کی جانب توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.