راہل گاندھی صبح 11 بجے ضلع سپورٹس میدان سے عوام کو خطاب کریں گے، جس کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں اور پولیس کا ایک دستہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔
تیاریوں کا جائزہ لینے کے پی سی سی صدر دینش گونڈوراو ، کے پی سی سی کے کار گزار صدر ایشور کھنڈر ے ، اے آئی سی سی سکریٹری سلیم احمد، ہاویری ضلع و ریاست کرناٹک اقلیتی بہبودی کے وزیر ضمیر احمد خان نے پہنچے۔
اس موقع پر اے آئی سی سی سکریٹری سلیم احمد نے کہا کہ 'ہاویری شہر میں کل راہل گاندھی کے اجلاس کے لیے تیار یاں مکمل ہو چکی ہیں'۔
سلیم احمد نے پروگرام کی کامیابی کے تعلق سے کہا کہ 'اس اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے کم سے کم 1 لاکھ سے زائد لوگ شرکت کریں گے۔
اس موقع پر ہاویری کے ایس پی پرشورام نے کہا کہ 'راہل گاندھی کے دورے کے پیش نظر پولیس کی سخت سیکورٹی تعینات کی گئی ہے'۔