گلبرگہ: کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مرکزی سیرت کمیٹی کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے موقع پر یہاں کے ہفت گنبد میدان میں 30واں سالانہ عظیم الشان جلسۂ قرات قرآن مجید منعقد ہوا، جس میں عالم اسلام کی عظیم دینی درس گاہ جامعہ ازہر مصرکے ممتاز قراء حضرت قاری الشیخ یحییٰ عبدالرحمٰن علی اور قاری شیخ محمود مصطفیٰ نے پرسوز آواز میں قرآن مجید کی مختلف آیات کی تلاوت کی۔ Quran Recitation Program by Sirat Committee
یہ بھی پڑھیں: Islamic Quiz Competition in Gulbarga: گلبرگہ میں اسلامک کوئز مقابلے کا انعقاد
یہ جلسۂ قرات قرآن مجید پروگرام کی سب سے پہلے مرحوم سابق وزیر قمرالا اسلام نے شروعات کی تھی۔ اب ان کے انتقال کے بعد اس جلسہ کو ان کی اہلیہ رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے جاری رکھا ہے۔ اس سال بھی اس سالانہ عظیم الشان جلسۂ قرات قرآن مجید کا کامیاب انعقاد ہوا۔ جس میں مقامی اور بیرونی ممالک کے قراء حضرات نے شرکت کرکے قرآن کی تلاوت کی۔ recitation of Quran kareem in Gulbarga