بنگلور: دارالحکومت بنگلور میں آل انڈیا قومی تنظیم کی جانب سے ایک اہم پروگرام بعنوان 'نفرت چھوڑو بھارت جوڑو' منعقد کیا گیا جس میں کانگریس پارٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر کانگریس کے ایم ایل سی بی کے ہری پرساد، قومی تنظیم کے طارق انور اور وائے سعید احمد نے کہا کہ ملک میں پھیلایا جارہا نفرت کا زہر معاشرے کے لیے خطرناک ہے لہذا اس کی روک تھام نہایت ضروری ہے۔ اس پروگرام میں قومی تنظیم کے ضلعی سطح کے رہنماؤں نے شرکت کی اور عہد لیا کہ وہ زمینی سطح پر محبت کے پیغام کو عام کرینگے تاکہ نفرت کے لیے کوئی جگہ باقی نہ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: DR India Trust Departs to Assam: ڈاکٹر انڈیا کی ٹیم آسام کے لیے روانہ