ETV Bharat / state

LPG Cylinder Price Hiked : پکوان گیس کی قیمت میں اضافے کے خلاف بنگلورو میں احتجاج

کھانا پکانے کی گیس میں ہوئی مہنگائی کے خلاف سیس یو سی آئ سی کی جانب سے دارالحکومت بنگلور کے فریڈم پارک میں ایک بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا اور مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی۔

بنگلور میں احتجاج
بنگلور میں احتجاج
author img

By

Published : Mar 6, 2023, 6:23 PM IST

بنگلور: رسوئی گیس کی قمیت میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے،ریاستی ملکیت والی آئل مارکیٹنگ کارپوریشنوں نے گھریلو پٹرولیم گیس سلنڈر کی قیمتوں میں ₹50 کا اضافہ کر دیا ہے اورکمرشل 19 کلوگرام ایل پی جی ریفل اب ₹350 سے زیادہ مہنگی ہوگئی ہے۔ایل پی جی 14.2 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت دہلی میں 1,103 روپے تک بڑھ گئی ہے۔ ممبئی میں ₹1,102.50، چنئی میں ₹1,118.50 اور کولکتہ میں 1,129 روپے ہوگیی ہے.

اس موقع پر ایس یو سی آئی کے رہنما روی نے کہا کہ مہنگائی کے متعلق بات کی جائے تو صرف پکوان کی گیس نہیں بلکہ تیل و دیگر اہم اشیاء کی بھی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور اس سب کی ذمہ دار مرکزی حکومت ہے۔

اس موضوع پر روی نے کہا کہ جب سے نریندر مودی کی اقتدار والی حکومت نے ملک کو سنبھالا ہے، مہنگائی دن بدن بڑھ رہی ہے، جو گیس سیلنڈر چند سالوں قبل 400 روپے میں دستیاب تھا اب اس کی قیمت 1150 ہوچکی ہے اور اس سے غریبوں کی گویا کمر ٹوٹ رہی ہے۔روی نے کہا کہ ملک بھر کے عوام بی جے پی حکومت سے ناراض ہیں، آنے والے انتخابات میں نریندر مودی کو اقتدار سے بے دخل کیا جائیگا۔

اس موقع پر ایس یو سی آئی کی رہنما ایشوریہ نے کہا کہ ایک طرف ملک کے نوجوان بے روزگار سے پریشانی میں مبتلا ہیں تو دوسری جانب آئے دن بڑھتی مہنگائی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:Congress Protest against Gas Prices: گھریلو گیس کی قیمت میں اضافہ کے خلاف خاتون کانگریس رہنماؤں کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.