ETV Bharat / state

Protest Against T Raja in Yadgir یادگیر میں ٹی راجہ کے خلاف احتجاج - گستاخ رسول کے خلاف احتجاجی ریلیوں

ضلع یادگیرمیں تنظیم المسلمین بیت المال یادگرکی پکار پر شہر کی مختلف ملی تنظیموں کے قائدین اور ذمہ داران نے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پراحتجاجی ریلی نکالی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ Protest Against T Raja in Yadgir

Protest Rally Against BJP MLA Raja Singh

author img

By

Published : Aug 26, 2022, 10:16 PM IST

یادگیر: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک کے یادگیر ضلع میں رسولﷺ کی اہانت کرنے والے بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ یادگیر میں نکالی گئی ریلی پرامن رہی۔ ریلی میں شرکت کرنے والے لوگوں نے لا اینڈ آرڈر کا پورا پورا خیال رکھا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی خیال رکھا گیا ہے کہ ریلی کی وجہ سے کسی کو کوئی تکلف نہ پہنچے۔ Protest Against T Raja in Yadgir karnataka

یادگیر میں ٹی راجہ کے خلاف احتجاج

یادگیر میں نکالی گئی ریلی میں تنظیم المسلمین و بیت المال کے صدر اور ذمہ داران کے علاوہ علمائے کرام اور دیگر تنظیموں کے عہدیداران کے ساتھ ساتھ نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔ریلی میں شرکت کرنے والے تمام لوگ ایک ہی آواز میں گستاخ رسول راجاسنگھ کے خِلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا۔ Remarks Against Prophet

اس موقع پرمفتی شیخ فرید الدین نے ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کبھی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس کے لئے ہم قانون کے دائرے میں رہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:All India Jamiat Quresh Urges Govt جمعیت القریش کا ریاست کے تمام ضلع میں مذبح خانہ قائم کرنے کامطالبہ

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مذہبی پیشواؤں سے متعللق بیان بازی کرنے والوں کے خلاف ایک قانون بنایا جائے ۔ نوجوان قائد عرفان بادل نے بھی اسی ریلی کو خطاب کیا۔ اس موقع پر تنظیم المسلمین و بیت المال یا دیگر کی جانب سے ایک تحریری یاداشت سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو پیش کی گئی ۔اس میں راجہ سنگھ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.