ETV Bharat / state

Protest Against Pathan  گلبرگہ میں پٹھان فلم کی مخالفت، شو کو بند کرانے لیے سنیما ہال پر پتھراؤ - گلبرگہ شہر میں پٹھان فلم ریلیز

کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں پٹھان فلم کے ریلیز کے دوران یہاں کے شٹی سینما گھر کے سامنے ہندو شدت پسند تنظیم ہند جاگرتی سینا تنظیم کے جانب پٹھان فلم کی مخالفت کی گئی۔ اس دوران سینما گھروں پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔

Protest against Pathan movie in Gulbarga
گلبرگہ میں پٹھان فلم کی مخالفت، شو کو بند کرانے لیے سینما ہال پر پتھراؤ
author img

By

Published : Jan 25, 2023, 10:33 PM IST

گلبرگہ میں پٹھان فلم کی مخالفت، شو کو بند کرانے لیے سینما ہال پر پتھراؤ

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں پٹھان فلم کے ریلیز کے دوران یہاں کے شٹی سینما گھر کے سامنے ہندو شدت پسند تنظیم ہند جاگرتی سینا تنظیم کے جانب پٹھان فلم کی مخالفت کی گئی۔ اس دوران سینما گھروں پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ہند جاگرتی سینا کے صدر لکشمی کانت نے کہا کہ پٹھان فلم ہندو مذہب کے خلاف ہے۔ اس فلم میں ہند دھرم کے بھگوا رنگ کو بے شرم رنگ کا نام‌ دیا گیا ہے۔

بھگوا رنگ ہند مذہب کی پہچان ہے۔ اس کیسری رنگ کی توہین کی گئی۔ پٹھان فلم ہند مذہب کے خلاف ہے۔ شارخ خان ایک بڑے اداکار ہونے باوجود انہوں ہندو مذہب کا دل ناراض کیا ہے۔ اس لیے آج یہاں کے سینما گھر کے سامنے ہندو تنظیموں نے اس فلم کی مخالفت کرتے ہوئے یہاں کے سینما گھروں پر پتھراؤ کیا اور سینما گھر کے اندر داخل ہوکر نقصان پہنچانے والے افراد کو پولس نے گرفتار بھی کیا ہے۔

شہر کے مختلف سینما گھروں کو انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی بھی فراہم کی گئی تھی اس کے باوجود سنیما گھروں پر پتھراو کیے۔ وہیں یہاں کے دیگر سینما گھروں میں فلمی شائقین کی کافی تعداد نے پٹھان فلم دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر فلم دیکھنے والوں نے کہا کہ شارخ خان کی فلم چار سال بعد آئی ہے، یہ فلم سوپر ہٹ ہونے والی ہے۔ ایک شخص نے کہا کہ پٹھان فلم کو چند فرقہ پرست تنظیم ہندو مسلم کا رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر اس فلم میں ایسا کچھ نہیں ہے جس کی وجہ سے اس فلم کو بائیکاٹ کیا جائے۔شارخ خان بھارت کی شان ہیں۔ شارخ خان کے دنیا میں چاہنے والے ہیں۔ شارخ خان ایک اچھے اداکار ہیں، کسی کی مخالفت کر نے سے پٹھان فلم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.