گلبرگہ میں ماب لنچنگ کے خلاف ہونے والے احتجاج میں بلاتقریق مذہب ہر طبقے کے لوگوں نے شرکت کی اورماب لنچنگ کے خلاف آوازاٹھائی۔
مظاہرے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گلبرگہ سے سوامی رام چندر نے کہا کہ رام کا نام لے کر کسی پر ظلم و ستم نہیں کیا جا سکتا ہے۔ یہ ہندو مذہب کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔
گلبرگہ میں جمیعت باغبان کے صدرالیاس احمد نے کہا کہ اگر وزیراعظم کواقلیتوں کااعتماد و بھروسہ جیتنا ہے تو انھیں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کو روکنا ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے گنگا۔جمنی تہذیب کا گہوارہ رہا ہے۔ اسے کسی صورت میں تباہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔