احتجاجی دھرنے میں شامل لیق حسن بادل سرپرست اعلی دستور بچاؤ کمیٹی یادگیر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دستور بچاؤ کمیٹی کے زیراہتمام احتجاجی دھرنا مسلسل تین دن تک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس دھرنے میں بلالحاظ مذہب و ملت مرداورخواتین شرکت کر رہے ہیں۔
کانگریس یوتھ سیکرٹری عرفان نے کہا کہ مرکزی حکومت سی اے اے کے ذریعہ اپنی خامیوں کو چھاتے ہوئے لوگوں کو گمراہ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی اے اے واپس لئے جانے تک مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔