ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا ضلع گلبرگہ کی جانب سے اتر پردیش میں پاپولر فرنٹ کے نوجوان کی گرفتاری کے خلاف ضلع کمشنر آفیسر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔
اس موقع پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا گلبرگہ کے صدر اعجاز نے کہا کہ ملک بھر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو نشانہ بنا کر نوجوانوں کو گرفتار کر نے کی بی جے پی حکومت کی سازش ہے۔ اتر پردیش میں پاپولر فرنٹ کے دو نوجوان فیروز اور ارشد کو بے بنیاد گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح کئی نوجوانوں کو نشانہ بناکر بی جے پی حکومت گرفتار کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یوگی حکومت اتر پردیش کے مسلم نوجوانوں کو زبردستی بے بنیاد الزام لگا کر پولیس کے ذریعے گرفتار کر نے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاپولر فرنٹ ہمیشہ مظالمین کی آواز بن کر مرکزی بی جے پی حکومت کے خلاف اپنی آواز اٹھا رہے ہیں۔ ملک میں مرکزی حکومت آر ایس ایس کی کٹپتلی بن کر کام کر رہی ہے۔ یہ ملک جمہوری ملک ہے، یہاں پر ہر مذہب کے عوام کو اپنی زندگی گزارنے کا پورا حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی فسادات: ایک برس بعد بھی مظلومین انصاف و معاوضہ سے محروم
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت اس ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پاپولر فرنٹ اس ملک کے جمہوری نظام کو برقرار رکھنے اور مظالمین کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی رہے گی۔