یہ ریلی آل انڈیا ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے بینر تلے نکالی گئی تھی۔
ریلی میں شامل طلبا نے شہر کے سبھاش چوک پر پہنچ کر سڑکوں کو جام کر دیا۔
اس موقع پر ایک وزیراعلی کے نام ایک میمورنڈم روانہ کرتے ہوئے طالبہ کے قتل کو خودکشی کی شکل دینے پر سخت اعتراض کیا گیا۔
اس کے پس پردہ قاتلوں کی فوری گرفتاری اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
ریلی میں کثیر تعداد میں طلباء اور تنظیم کے ذمہ داران شامل تھے۔