یہاں منعقد ایک تقریب میں حیدرآبادی فلموں کے مشہور مزاحیہ اداکار خیرالدین بیگ جانی نے اپنی آنے والی نئی فلم ماں کا لاڈلا سے متعارف کرایا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے شروع سے ہی علاقائی زبانوں کے لب و لہجے میں بات کرنا اچھا لگتا ہے اور میں نے اپنی ہر فلم میں ایک علاقائی زبان بولنے والے شہری کا رول ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس فلم میں بھی میں نے کر ناٹک کے صدر مقام بنگلور کے ایک کرسچن شہری کا رول ادا کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بنگلور علاقے کے لب و لہجہ میں بات کرتے ہوئے کام کرنے کا کافی مزا آیا۔
اس فلم کے ہدایتکار و اداکار فاروق خان نےکہا کہ یہ فلم ایک سبق آموز فلم ہے اس فلم میں خیرالدین بیگ جانی، اکبر بن تبر، عزیز ناصر، گلو دادا، آزاد خان اور فیروز ماڈل ارشد نواب شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ فلم ہر کسی کو دیکھنی چاہیے کیوں کہ ہماری زندگی میں ماں باپ کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے اور ہمیں اپنے والدین کی عزت کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ یہ فلم عید پر ریلیز ہوگی۔