بنگلور کے معروف سماجی کارکن و اکھلہ کرناٹک محمدییرہ کنڑا ویدیکے کے صدر سمیع اللہ کی قیادت میں متی کیرے میں واقع مسجد طحہ کے ایک وفد نے کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر اشوتھ نارائن سے ملاقات کرکے انہیں تہنیت پیش کی کہ انہوں نے 3 سال قبل مسجد طحہ میں قبرستان قائم کرنے کے سلسلے میں تعاون کیا تھا۔
اس موقع پر ڈاکٹر اشورھ نارائن نے مسجد طحہ کی انتظامیہ کمیٹی کی ستائش کی کہ وہ مسجد میں مقامی زبان کنڑا کی تعلیم دینے کا نظم کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسجد طحہ جو ان کے اسمبلی حلقہ میں ہے، مسلم-ہندو سماج میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کا بڑا کام انجام دیا ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ نے مسجد طحہ کے ذمہ داران کو مبارکباد دی کہ انہوں نے مسجد کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک مثال بنایا ہے۔