ETV Bharat / state

معروف وکیل انیس علی خان کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال - انیس علی خان کا آج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

بنگلور تشدد کے 200 سے زائد ملزمین کو رہا کرانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ایڈووکیٹ انیس علی خان کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

prominent criminal lawyer of bengaluru adv anees ali khan
معروف وکیل انیس علی خان
author img

By

Published : Aug 22, 2021, 10:57 AM IST

بنگلور: ریاست کرناٹک کے معروف وکیل انیس علی خان کا دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ یہ وہی وکیل تھے جنھوں نے بنگلور تشدد کے 200 سے زائد ملزمین کو رہا کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ایڈوکیٹ انیس علی خان کچھ عرصے سے گردے کی بیماری کی وجہ سے زیر علاج تھے، اس سلسلے میں آج ہسپتال میں ان کی سرجری تھی لیکن سرجری سے قبل ہی ان کا انتقال ہوگیا۔

گزشتہ برس بنگلور کے ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی تشدد معاملے میں گرفتار شدہ تقریباً 200 سے زائد ملزمین کی ضمانت پر رہا کروانے میں ان کی ٹیم نے اہم کردار ادا کیا تھا، بنگلور تشدد معاملے میں تقریباً 500 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مرحوم انیس علی خان متعدد سماجی تنظیموں سے بھی منسلک تھے اور گزشتہ 2 برسوں سے عام آدمی پارٹی (عآپ) میں آرگنائزنگ سکریٹری کے طور پر سیاسی خدمات بھی انجام دے رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.