ETV Bharat / state

Rana Safvi Visit Karnataka: 'گنگا جمنی تہذیب بھارت کی روح ہے جسے نفرت سے ختم نہیں کیا جاسکتا' - prominent author Rana Safvi Visit Karnataka

معروف مصنف، بلاگر اور مترجم رعنا صفوی کرناٹک کے دورے پر ہیں، انہوں نے ٹیپو سلطان کا مقبرہ سری رنگاپٹنم، بیجاپور و دیر تاریخی علاقوں کا مشاہدہ کیا۔ Prominent Author Rana Safvi Visit Karnataka

رعنا صفوی کا کرناٹک دورہ
رعنا صفوی کا کرناٹک دورہ
author img

By

Published : Apr 26, 2022, 2:12 PM IST

Updated : Apr 26, 2022, 3:27 PM IST

رعنا صفوی نے کرناٹک دورے کے دوران ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ان کا یہ دورہ نہایت خوشگوار و سبق آموز رہا۔ رعنا صفوی کئی کتب کی مصنف ہیں، ان کے قلم کی خصوصیات یہ ہیں کہ وہ بھارت کی گنگا جمنی تہذیب، اس کے کھانے، رسم و رواج، تہوار، یادگاروں اور کپڑوں کے ذریعے اپنی اسٹوریز کو دستاویز کی شکل دیتی ہیں۔ رعنا صفوی 'Tales from the Quran and Hadith' اور 'The Delhi Trilogy: Where Stones Speak' کی مصنفہ ہیں۔ انہوں نے دہلی پر سرسید احمد خان کی بنیادی کتاب 'آثار الصنادید' کا انگریزی میں ترجمہ کیا۔ 'داستانِ غدر' اور دہلی کے 19ویں اور 20ویں صدی کے چار واقعات کا 'میرے دل کا شہر' کے طور پر ترجمہ کیا ہے۔ وہ مقبول بلاگ ranasafvi.com چلاتی ہیں۔

رعنا صفوی کا کرناٹک دورہ

رعنا صفوی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گنگا جمنی تہذیب بھارت کی کبھی نہ مٹنے والی روح ہے، جو ہمیشہ رہے گی چاہے کوئی اسے نفرت کے ذریعے کتنا ہی ختم کرنے کی کوشش کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے پھیلائی جارہی نفرت کو نفرت سے نہیں بلکہ محبت کے پیغام کے ذریعے دور کیا جاسکتا ہے۔ رعنا صفوی نے مسلمانوں سے کہا کہ وہ اپنے عمدہ کردار اور اپنے مذہب کے بہترین امبیسڈر بنیں اور محبت کے پیغام کے ذریعے لوگوں کے دلوں کو چھوئیں تاکہ نفرت کو دور کیا جاسکے۔

رعنا صفوی نے ٹیپو سلطان کے مقبرے پر حاضری دی

Last Updated : Apr 26, 2022, 3:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.