ETV Bharat / state

Program For Imam and Muezzins 'امام و موذنین کی حوصلہ افزائی ہم سب کی ذمہ داری ہے' - جیلان آباد کمیٹی

گلبرگہ شہر کے جیلان آباد عوامی اتحاد کمیٹی کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں امام و موذنین کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں ہدیہ، تحائف بھی پیش کیے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 9, 2023, 10:05 AM IST

امام و موذنین کی حوصلہ افزائی ہم سب کی ذمہ داری ہے

گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر کے جیلان آباد اور ایم ایس کی ملز کے 25 مساجد کے آئمہ اور موذنین کی خدمات کو سراہتے ہوئے رمضان المبارک کے پیش نظر ہدیہ اور تحفہ دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس موقع پر جیلان آباد کمیٹی کے ذمہ دار نوشاد علی نے کہا کہ جیلان آباد عوامی اتحاد کمیٹی ایک سماجی تنظیم ہے۔ گزشتہ دو تین سال سے یہاں کی مساجد میں خدمات انجام دینے والے ائمہ وموذنین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہدیہ، تحائف کے ساتھ ان کی گلپوشی کی گئی اور دارالعلوم حسینہ میں ایک پروگرام بھی منعقد کیا جارہا ہے۔ اس سال بھی رمضان المبارک کے موقع پر یہاں کے 25 مساجد کے امام وموذنین کو ہدیہ اور تحائف پیش کیا گیا۔

اس دوران سینیئر صحافی عزیز اللہ سرمست جیلان‌آباد عوامی اتحاد کمیٹی باالخصوص سماجی ملی کارکن نوشاد علی اور شفو باگ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی شروعات ہے۔کیوں کے ہمارے مساجد کے امام وموذنین کی اہمیت افزائی کرنا اور ان کا خیال کرنا اہم سب کی ذمہ داری ہے ۔آج ان ہی کی اقتداء میں ہم رمضان المبارک میں مساجدوں میں پابندی کے ساتھ نماز اور تراویح اور قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں لہذا ہمیں ان کی عزت افزائی کے ساتھ ہی ان کی ضروریات کو بھی سمجھیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئمہ وموذنین کی ضروریات کا خیال رکھنا ہماری دینی ملی ذمہ داری ہے ۔اس تنظیم نے لاک ڈون کے دوران جبکہ تمام مساجد بند تھیں ۔جیلان‌آباد ایم ایل کے ملز گلبرگہ کی 30 سے زائد مساجد کے آئمہ وموذنین کی مالی امداد کی تھی ۔جیلان آباد عوامی اتحاد کمیٹی کے اس اقدام کو ملک بھر میں سراہا گیا تھا ۔تب سے یہ کمیٹی آئمہ وموذنین کی ہر ممکن خدمت کر رہی ہے ۔اسی طرح ہمارے اپنے اپنے علاقوں کے مساجدوں میں خدمت انجام دینے والے آئمہ وموذنین کا خیال کرتے ہوئے دیگر علاقوں میں بھی اس طرح کے پروگرام کرنے کے لئے تنظیموں کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Sufi Sarmast Study Centre Gulbarga اولیا کے آستانے انسانیت کا مرکز، عزیز اللہ سرمست

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.