بیدر :مہاراشٹر کے پربھنی میں واقع کمل تائی مہیلا مہاودیالہ کے شعبہ اردو کی صدر پروفیسر ڈاکٹر نسیم بیگم عبدالسمیع پچھلے 22 سالوں کا تدریسی تجربہ رکھتی ہیں۔قومی سطح پر بہت سے ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔
بین الاقوامی، قومی اور ریاستی سطح، یونیورسٹی اور ضلعی سطح پر بھی نیشنل سوشل سروس پروگرام آفیسر کے طور پر پچھلے 10 سالوں سے کام کر رہی ہیں پچھلے سال یونیورسٹی لیول کا بہترین این ایس ایس پروگرام آفیسر کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔
ڈاکٹر نسیم بیگم نے ای ٹی وی بھارت سے مہاراشٹر میں اردو خاتون قلم کاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مہاراشٹر میں اردو ادب میں خواتین کا اہم رول رہا ہے۔ اگر دیکھا جائے تو ہم یہ دیکھتے ہیں کہ کئی بے شمار افسانہ نگار ناول نگار اور شاعرہ اس ریاست اور علاقے کی کامیاب نمائندگی کرتی ارہی ہیں۔
ریاست مہاراشٹر کی اردو خاتون قلم کاروں نے دیہی معاشرے کی عکاسی اپنی قلم اور تحریروں کے ذریعے بہترین انداز میں پیش کی اور ساتھ ہی اپنے قلم کے ذریعے خواتین پر دھائے جانے والے ظلم کا اپنے قلم کے ذریعے اپنی کہانی اپنے فسانے کا داستانوں کا ناولوں کا موضوع بنایا ہے۔ ان موضوعات کو اٹھانے کا مقصد اب خواتین چار دیواری میں قید ہو کر نہیں رہ سکتی۔ ان چار دیواری سے باہر نکل کر اپنی نسانی قوت صلاحیت اور قابلیت کی بنیاد پر اپنے گھر سماج اور ملک کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں پیش کرنا چاہتی ہیں۔
موجودہ دور کی عورت اپنی علمی فنی صلاحیتوں کے ذریعے بہت کچھ کر سکتی ہے خاتون قلم کار اپنی کہانیوں میں حوصلہ ہمت گھر گرستی معاشرے کو سدھارنے والی تصویر پیش کرتی ہے جنہیں پڑھ کر سوچنے اور عمل کرنے پر مجبور ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Madrasa Falah-E-Darain مدرسہ فلاح دارین چیتاپور کا جلسہ تکمیل حفظ القران
مرد قلم کاروں کے مقابلے میں خاتون قلم کاروں کو کم اہمیت دینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں اس بات کو صحیح نہیں مانتی اگر اپ میں آپ کے کلام میں آپ کی تخلیق میں اگر سماج کو سدھارنے والی بات ہو نئی فکر اور نئی سوچ والی بات ہو سماج آپ کو مقام بھی دے گا اور دنیا اپ کو تسلیم بھی کرے گی