بنگلورو: معروف عالم دین مولانا سجاد نعمانی کے بنگلورو دورے پر متعدد پروگرامس کا انعقاد کیا گیا۔ تحفظ ایمان و اصلاح معاشرہ کے موضوع پر عوامی اجلاس کے علاوہ طلباء و طالبات کو سماجی برایئوں سے پرہیز کرنے و وقت کے صحیح استعمال پر رہنمائی کی گئی اور پروفیشنلز میٹ میں اہم شخصیات کی رہنمائی کی گئی۔ سامعین سے اپنے خطاب میں مولانا سجاد نعمانی نے کہا کہ ملت کی تعمیر میں پیشہ ورانہ کو ایک بڑا رول ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ پیشہ ورانہ حضرات کو چاہیے کہ وہ مخلص روحانی رہبراں سے مضبوط رابطہ قائم کریں اور ان کے ساتھ دنیا میں انصاف کے قیام کے لئے جدوجہد کریں۔
یہ بھی پڑھیں: 'کامیاب زندگی گزارنے کے لئے صبر و تحمل سے کام لینے کی ضرورت'
مولانا سجاد نعمانی نے کہا کہ دنیا میں شر و فساد کے خاتمے، ظالم حکمرانوں کے زوال، کمزوروں کو ظلم سے بچانے، لوگوں کو فسطائی قوتوں کے جبر و تشدد سے بچانے کے لئے پروفیشنل حضرات انسانیت کا درد رکھنے والے روحانی رہنماؤں سے جڑیں اور ان مقاصد کو سر انجام دیں۔ ان پروگرامس کے متعلق بات کرتے ہعئے آرگنائزنگ ٹیم کے مولانا سجاد نعمنای کے جھنجھوڑنے والے بیانات سے متاثر ہوتے نظر آئے، کہا کہ یی ایک بہترین کعشش رہی جہاں نہ صرف بڑے بلکہ بچوں کو اونچے خواب دیکنے پر آمادہ کیا گیا۔مزید کہا کہ اب ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں، ہم تمام کو خدمت خلق میں آگے بڑھنا ہے اور قوم و ملت کی فلاحی میں ہمہ تن گوش متحرک رہنا ہے۔