اس موقع پر ریاست کرناٹک کے اردو اساتذہ تنظیم اور کراٹا تنظیم کے ریاستی جنرل سکریٹری ابوطاہر سر گرو نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک میں سرکاری پرایمری اسکول میں جماعت ششم تا ہشتم کے طلباء کے لئے اساتذہ کی تقروری کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری پرایمری اسکولوں میں خدمات انجام دینے والے بی اے ایڈ کے اساتذہ کو مواقع فراہم کئے جائیں کیوںکہ سرکاری پرایمری اسکولوں میں کئی گریجوٹ اساتذہ موجود ہیں اس لئے پہلے انکو مواقع فراہم کئے جائیں۔
اساتذہ نے احتجاجی ریلی کے ذریعہ وزیراعلی اور وزیر تعلیم کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔