گلبرگہ: ریاست کرناٹک گلبرگہ کی معروف درگاہ خواجہ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کا 619واں عرس شریف 5,6,7 جون کو منایا جارہا ہے۔جس میں 5 جون بروز پیر صندل شریف 6 جون بروز منگل محفل چراغاں ،7 جون محفل قل رہے گی۔ اور بھی دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر درگاہ کمیٹی کے جانب سے عرس شریف کی تیاریاں زوروں پر دیکھی جارہی ہیں۔ عرس شریف کے موقع پر جلوس صندل کو محبوب گلشن گارڈن سے نکالا جاتا ہے۔ اس موقع پر گلبرگہ شمال کے رکن اسمبلی محترمہ کنیز فاطمہ نے علی بابا جانشین سجاد درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز اور گلبرگہ سٹی کارپوریشن کمشنر کے ساتھ مل کر محبوب گلشن گارڈن کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں:
محبوب گلشن گارڈن میں پورے طرح سے انتظامات کرنے کے لیے گلبرگہ سٹی کارپوریشن کمشنر اور افسران کو ہدایت دی۔ اس موقع پر علی بابا جانشین سجاد درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز نے کہا کہ خواجہ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز کے عرس شریف کے موقع پر ملک سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین آتے ہیں۔ اس لیے کمیٹی کے جانب سے زائرین کی مدد کرنے کے لیے بڑی تعداد میں والینٹر اور پولیس کی بڑی مدد ہوتی ہے۔ اور اس درگاہ کے قریب ہیلتھ سینٹر اور کنٹرول روم، قائم کیا جاتا ہے۔ جس سے عوام کو کنٹرول کے لیے بڑی مدد ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خاص کر عرس کے دوران تین دنوں تک زائرین کو آنے کے لیے بس، ٹرین کی خصوصی سروس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جس سے یہاں پر آنے والے زائرین کے لیے آسانی ہوسکے۔ اس موقع پر عوام سے گزارش بھی کی گئی ہے کہ عرس کے موقع پر ایک دوسرے کا خیال کرتے ہوئے درگاہ شریف میں زیارت کریں۔ اس دوران کسی کو بھی تکلیف نہ دیتے ہوئے عرس شریف میں بڑے ادب واحترام کے ساتھ شرکت کریں۔