ETV Bharat / state

Anjuman Khadim Ul Hujjaj 'بیدر کے حجاج کرام کے استقبال کی تیاریاں مکمل'

author img

By

Published : Jul 27, 2023, 2:04 PM IST

بیدر ضلع میں انجمن خادم الحجاج کے جنرل سیکریٹری سید منصور احمد قادری نے کہا کہ گزشتتہ ماہ 21 جون کو بیدر سے روانہ ہونے والا حجاج کرام کا سب سے بڑا قافلہ 27 تا 28 جولائی کو مدینہ سے اپنی ریاست کرناٹک واپس آ رہا ہے۔ ان کے استقبال کو لے کر تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔

بیدرکے حجاج کرام کے استقبال کی تیاریاں
بیدرکے حجاج کرام کے استقبال کی تیاریاں

بیدر : ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک میں حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی ضامن میں ضلع بیدر میں انجمن خادم الحجاج کے سیکریٹری سید منصور احمد قادری نے کہا کہ 27 جولائی کو شام 9:00 بجے (109) حجاج کرام اور 28 جولائی کو علی الصبح 6:00 بجے (150) حاجیوں کے قافلے شمس آباد ایئر پورٹ لوٹ آئیں گے۔

واضح رہے کے 7 جون اور 9 جون کو جانے والے (2) اور 24 حاجی تقریباً ایک ہفتہ پہلے ہی بیدر پہنچ گئے ہیں۔ ماباقی تقریباً (18) حجاج اکرام مزید چار پانچ دن میں پہنچیں گے تو ان کے استقبال کیلئے انجمن خادم الحجاج کے ذمہ دار دونوں فلائٹس کے حاجیوں سے وہ لوگ اپنے اپنے رشتہ داروں کی جانب سے لائی ہوئی سواریوں کے ذریعہ بیدر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Karnataka Waqf Property اوقافی جائیداد پر تعمیراتی کام قانونی طریقے سے کی جائے، عالم پاشاہ

انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی تمام حجاج واپس آتے ہیں ویسی ہی انجمن خادم الحجاج کی جانب سے ایک تہنیتی تقریب رکھی جائے گی جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء حج سے واپسی کے بعد کی زندگی کے بارے میں ایمان افروز خطابات فرمائیں گے ۔اس موقع پر حجاج کرام سے ان کے تاثرات بھی سنیں گے۔ اس تہنیتی تقریب کی تاریخ کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔ سید منصور احمد قادری نے مسلمانان سے گذارش کی ہے کہ وہ حاجیوں کی واپسی پر ان سے بڑی عقیدت واحترام کے ساتھ ملاقاتیں کریں اور ان کی دعائیں لیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.