کرناٹک کے ضلع بیدر کے تعلقہ بسوا کلیان میں ضمنی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔
صبح سات بجے سے شام 6 بجے تک پولنگ ہوگی جس کے لیے 326 پولنگ بوتھس قائم کیے گئے۔
326 پولنگ بوتھس کے منجملہ 95 حساس پولنگ بوتھس اور 231 جنرل پولنگ بوتھس کی حیثیت سے نشاندہی کی گئی ہے۔
17 اپریل کو ہونے والی پولنگ میں 124984مرداور 114794 خواتین سمیت239782 رائے دہندہ اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے۔
شہر میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے زائد ایک ہزار پولیس عملہ کو متعین کر دیا گیا ہے۔ ضمنی انتخابات کے لیے جملہ 24 نامزدگی داخل کی گئی تھیں، ان میں سے تین نامزدگیاں مسترد کر دی گئیں۔
نامزدگیاں داخل کرنے والے 14 امیدواروں کے منجملہ دو امیدواروں نے نامزدگی واپس لے لینے کے بعد دبارہ امیدوار رہ گئے ہیں۔
کانگریس جنتادل سیکولر، کرناٹک راشٹریہ سمیتی، شیوا سینا، ہندوستان جنتا پارٹی، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور آل انڈیا مسلم لیگ سیکولر پارٹیوں کے علاوہ چار آزاد امیدوار اس طرح جملہ 12 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔